بیگم کلثوم نواز کے کاغذات منظور ہونے کی خوشی میں لیگی کارکنوں کا جشن ‘ مٹھائیاں تقسیم
ملتان (لیڈی رپورٹر) 120 کے ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کی خوشی میں ملتان میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں ایم پی اے سلطانہ شاہین کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی کارکنوں نے جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کی گئی‘ اس موقع پر ایم پی اے سلطانہ شاہین نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی۔ مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی کارکنان بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے لئے گھر گھر جائیں گی۔ انشاءاﷲ 17 ستمبر کا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی لیکر طلوع ہو گا۔ اس موقع پر لیگی خواتین کارکنان شکیلہ بشیر‘ ثمینہ منیر اور آرزو و دیگر بھی موجود تھیں۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رہنما اعجاز لنگاہ نے بھی بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کی خوشی میں ملتان چوک کمہاراں والا پر مٹھائی تقسیم کی‘ اس موقع پر لیگی رہنما عبدالرزاق ‘ محمد عبداﷲ و دیگر بھی موجود تھے لیگی رہنما اعجاز لنگاہ نے بھی خطاب کیا۔