خواتین قلمکار معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں: مختیار ملک
ملتان (میگزین رپورٹ) خواتین قلمکار معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں غزالہ انجم کی شاعری معاشرتی رویوں کی عکاس ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریڈیو پاکستان ملتان کے ڈائریکٹر مختیار ملک نے ائیر یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا جو ملتان لٹریری کلب نے بورے والا کی کالم نگار اور شاعرہ غزالہ انجم کے اعزاز میں سجائی گئی تھی تقریب کے مہمانان خصوصی کلثوم درانی‘ فریال چوہدری ‘شفقت ضیائ‘ ڈاکٹر مدثر جاوید ملک‘ سلیم ناز اور میزبان را¶ وحید اسد تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم خاکوانی‘ اشعر حسن کامران‘ راجہ کوثہ سعیدی اور سلیم ناز نے کہا غزالہ انجم ایک حساس دل رکھنے والی شاعرہ ہیں ان کی شادی میں معاشرتی اتار چڑھا¶ ناانصافیاں اور معاشرتی کرب نمایاں نظر آتا ہے مقررین نے کہا غزالہ کا شعری مجموعہ اور کالم کی کتاب نے ادبی حلقوں میں خاصی پذیرائی حاصل کی ہے غزالہ انجم نے کہا ایک پسماندہ علاقے میں رہتے ہوئے اپنے آپ کو منوانا میرے لئے ایک چیلنج رکھتا تھا بعدازاں شعری نشست منعقد ہوئی سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ کوثر سعیدی نے سرانجام دئیے جبکہ کلام پیش کرنے والوں میں حمیدہ پروین‘ اشتیاق احمد‘ مہر غفار‘ اجمل خاموش‘ بشیر ملتان‘ شیر افگن جوہر‘ مامون طاہر رانا‘ نعیم کاظمی‘ علی ذوالقرنین‘ صابر انصاری ‘ بابر حسین ‘ تاج سوز‘ اشعر کامران‘ ثانیہ سلیم‘ خالد سعید قلندری‘ حمیرا دعا‘ را¶ وحید اللہ‘ ڈاکٹر مدثر‘ راجہ کوثر سعیدی اور سلیم ناز شامل تھے۔