متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا: معصومہ سبطین
ملتان(سٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(ایف پی سی سی آئی)کی نائب صدر معصومہ سبطین نے کہا ہے کہ متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے ذریعہ توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پایا جاسکتاہے جس سے نہ صرف صنعتی اور گھریلو ضروریات کیلئے سستی بجلی کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے گا بلکہ صنعتی اور گھریلو سطح پر متبادل ذرائع سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کی فروخت سے پرکشش منافع بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معصومہ سبطین نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام توانائی کی قلت اور طلب اور رسد میں موجود فرق کی صورتحال سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ متبادل ذرائع سے سستی بجلی پیدا کرکے گھریلو اور صنعتی صارفین اپنی طلب پوری کرسکتے ہیں جس سے قومی گرڈ پر پڑنے والے اضافی بوجھ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی طلب اور رسد میں موجود فرق کو بھی ختم کیا جا سکے گا۔
معصومہ سبطین