ٹاہلی موہری کے ایک نجی کلینک میں نومولود بچہ جاں بحق ہوگیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ٹاہلی موہری میں نجی کلینک میں نومولود بچہ جاں بحق ہوگیا بچے کے والدین اور رشتہ داروں نے اس واقعہ پر شدید احتجاج کیا لواحقین نے کہا کہ لیڈی ڈاکٹر نے ڈیلیوری کیلئے30 ہزار روپے لئے جبکہ زچہ و بچہ کا کچھ خیال نہ کیا گیا بچے کے والد مدثر نے نجی کلینک کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیاکلینک انتظامیہ نے کہا کہ بچہ نارمل پیدا ہوا صرف اس کے دل کی دھڑکن نارمل نہیں تھی اندیشہ تھا کہ اس کی سانس کی نالی بند ہے ہم نے اس کی سانس بحال کرنے کی کافی کوشش کی ۔