ڈرائی پورٹ روڈ اور چھتری چوک روڈ کی تعمیر کیلئے پی سی ون منظوری کیلئے بھجوا دیئے گئے
راولپنڈی (عزیز علوی)آر ڈی اے نے ڈرائی پورٹ روڈ اور چھتری چوک روڈ کی تعمیر کیلئے پی سی ون منظوری کیلئے بھجوا دیئے مستند ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا کہ ڈرائی پورٹ روڈ کا پی سی ون منظوری کیلئے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کو بھجوایا گیا ہے جس پر لاگت کا تخمینہ300 ملین روپے لگایا گیا ہے جبکہ چھتری چوک جس کی لاگت کا تخمینہ تقریباً200 ملین روپے لگایا گیا ہے اس کا پی سی ون ڈویژنل ترقیاتی ورکنگ پارٹی کو منظوری کیلئے کمشنر آفس بھجوایا گیا ہے ۔