دھماکہ خیز مواد برآمد گی کیس میںملزم کی ضمانت منظور
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے تھانہ کلر کہار کے دھماکہ خیز مواد برآمد گی کیس میںملزم ایوب کی دو لاکھ روپے کے دو مچلکوں پرضمانت منظور کرلی جبکہ انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے ضمانتی مچلکے جمع ہونے پر ملزم کی رہائی کی روبکار جاری کر دی جسے مقدمہ نمبر317/2016 میںگرفتار کیا گیاتھا۔