اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں نامزد گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے اغوا برائے تاوان کے مقدمات میںنامزد گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ملزم تلاوت خان کے خلاف سٹی چکوال پولیس نے مقدمہ نمبر222, 270, اور357 درج کر رکھے ہیں گزشتہ روز عدالت نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسے اڈیالہ جیل بھجواتے ہوئے مقدمات کا چالان جمع کروانے کا حکم دیا ۔