تین موٹر سائیکل اور تین گاڑیاں چوری ہو گئیں
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ریس کورس کو امتیاز احمد خان نے بتایا کہ پشاور روڈ سے میری کرولاGLI کار نمبرIDB - 419 چوری ہوگئی تھانہ بنی کو عبدالمالک نے بتایا کہ جامع مسجد روڈ سے میرا125 موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ نیو ٹائون کو محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ سے میرا کیری ڈبہ نمبرICT - 10 - 967 چوری ہوگیاتھانہ صادق آباد کو ملک انیس نے بتایا کہ میرا بولان ڈبہ نمبرLOH - 8747 چوری ہوگیا تھانہ سٹی کو سرفراز خان نے بتایا کہ میرا 125 موٹر سائیکل نمبرRIL - 3117 چوری ہوگیا تھانہ کینٹ کو محمد الیاس نے بتایا کہ واران اڈہ کے سامنے سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIO - 5954 چوری ہوگیا۔