مفتی ناصرکو ضمانت کے بعد عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار ، فائل داخل دفتر
راولپنڈی ( نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مذہبی منافرت کے مقدمہ میں کالعدم تنظیم کے رہنما مفتی ناصرکو ضمانت کے بعد عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے فائل داخل دفتر کر دی ۔ مقدمہ میں نامزدملزم مفتی ناصر کے خلاف تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا جو ضمانت کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہو رہا تھاگزشتہ روز عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور فائل داخل دفتر کر دی ۔