راجہ عرفان امتیاز اور چودھری خرم صدیق نے دربار کھڑی شریف پر حاضری دی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریذیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز اور ممبر چودھری خرم صدیق نے گزشتہ روز کھڑی شریف میں حضرت پیرا شاہ غازیؒ اور حضرت میاں محمد بخشؒ کے مزارات پر حاضری دی اور جامع مسجد دربار کھڑی شریف میں نماز جمعہ ادا کی۔