نوازشریف کی نظرثانی درخواست کی سماعت کا آئندہ ہفتے امکان نہیں
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان میں 21اگست سے شروع ہونے والے ہ عدالتی ہفتے کے دوران پانامہ کیس میں نااہل قرار دئیے گئے وزیراعظم نواز شریف کی نظر ثانی پٹیشن کی سماعت کا کوئی امکان نہیں ،تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آفس نے نظرثانی درخواست کو 298/17-297-17 اور 299/17 نمبر آلاٹ کردےا گےا ہے۔آئندہ ہفتے اسحاق ڈار، مریم نواز، حسین اور حسن نواز کی جانب سے پانامہ کیس کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیلیں دائر کرنے کا امکان ہے۔سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کے لیے جاری ججز روسٹرکے مطابق صرف دو بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں جو مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے جن میں پانامہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے خلاف دائر نظر ثانی درخواست شامل نہیں اور نہ ہی پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے 5رکنی لارجربنچ میں شامل کوئی جج اس دوران اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پر کسی مقدمے کی سماعت کرے گا،جمعہ کو جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق بنچ نمبر ایک جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل ہوگا جبکہ بنچ نمبر دو میں جسٹس دوست محمد خان ،جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہوں گے ،