کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، نیب زیرو کرپشن پر یقین رکھتا ہے: چیئرمین نیب
اسلام آباد (این این آئی) نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کام، عزم اور ایمانداری کے علاوہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، نیب زیرو کرپشن اور سو فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے۔ وہ نیب ہیڈ کوارٹرز میں تمام شعبوں کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے انسداد بدعنوانی کی جامع اور مؤثر حکمت عملی وضع کی ہے۔ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے اقدامات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں جبکہ سزا کی شرح 76 فیصد ہے، یہ وائٹ کالر کرائم کے خلاف تفتیش میں نمایاں کامیابی ہے۔
چیئرمین نیب