سی این ایس اوپن گلف شبیر اقبال اور وحید بلوچ کا فائٹ بیک
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کراچی گالف کلب میں جاری پاکستانی گالف کلینڈرکے سب سے بڑے ایونٹ کے دوسرے روز شبیر اقبال نے اپنی برتری ثابت کردی پہلے روز کے لیڈر اوردفاعی چیمپئن مطلوب احمد دوسرے روز اپنی سابقہ کارکردگی کو برقرار رکھ نہ سکے۔ دوسرے روز مطلوب احمد نے ایک اوور پار73 اسکور کے ساتھ 3 انڈر پار141 کے ساتھ دوم پوزیشن پر چلے گئے جبکہ بنک الحبیب کے وحید بلوچ جو پہلے روز ٹاپ ٹین میں تھے نے ایک اونچی چھلانگ لگاکر 3 انڈر پار68 اسکور کے ساتھ سوم پوزیشن پر پہنچ گئے وحید بلوچ کا مجموعی اسکور3 انڈر پار141 ہے‘ دوسری جانب شبیر اقبال جس نے پہلے روز72 اسکور کے ساتھ نچلے درجے میں تھے نے آج8 انڈر پار64 اسکور کرکے اپنا مجموعی اسکور136 تک پہنچاکر اول پوزیشن پر جگہ بنالی۔ دوسری جانب سے کراچی کے محمد اشفاق نے دو انڈرپار70 اسکور کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر جگہ بنالی۔ ایک اور اہم گالفر محمد منیر آج سنبھل نہ سکے ۔ محمد منیر نے 2 اوور پار74 اسکور کیا۔ گذشتہ روز محمد منیر2 انڈر بار70 اسکور کے ساتھ ا چھی پوزیشن پر تھے اب وہ144 مجموعی اسکور کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ کراچی گالف کلب کے لش گرین کورس پر آج بھی 96 پروفیشنل گالفرز ایکشن میں آئے72 ہولز پر مشتمل چار روزہ ایونٹ کا اختتام20 اگست کو ہوگا۔ سینئر پروفیشنل کٹیگری میں جاوید اقبال 5 انڈربار کے ساتھ اول اور جونیئر پروفیشل میں ذیشان ایوان اسکور کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں‘ چیمپئن شپ کے تیسرے روز خواتین ایونٹ کا آغاز ہوگا۔