نیشنل رینکنگ اسنوکر چار اہم کوئسٹس لیگ مرحلے میں ہمت ہار گئے
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) این بی پی نیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ پری کوارٹر فائنل مرحلہ میں داخل ہوگیا۔ ہفتہ کو پہلے کوارٹر فائنل میں آغا بلاول کا سامنا اپنے ہی صوبہ سندھ کے عبد الستار سے ہوگا۔ محمد بلال کا ٹکراﺅ بابر مسیح سے‘ سہیل شہزاد کا مبشر رضا سے ‘ شاہد آفتاب کا شاہ خان سے ذوالفقار اے قادر کا محمد اعجاز سے‘ محمد اشفاق کا حارث طاہر سے ‘ محمد ماجد علی کا شرجیل محمود سے اسجد اقبال کا محمد آصف سے مقابلہ ہوگا۔لیگ کے آخری روز شہرام چنگیزی‘ محمد سجاد‘ خرم آغا ‘نادر اور احسن شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ چیمپئن شپ کے چوتھے روز لیگ میچز کا اختتام ہوا۔ محمد ثاقب نے سلطان محمد کو‘ آکاشرفیق نے ابو صائم کو‘ شرجیل محمود نے آصف ٹوبہ کی ذوالفقا ر عبد القادر نے محمد فیضان کو‘ شاہد آفتاب نے محمد اعجاز کو‘ محمد آصف نے سہیل شہزاد کو بابر مسیح نے محمد احسان کو محمد بلال نے شہرام چنگیزی کو محمد اشتیاق نے محمد ماجد کو‘ مبشر رضا نے اسجد اقبال کو اور عمران شہزاد نے نادر مہران کو شکست دی۔ پری کوارٹر فائنل مقابلے صبح10 بجے سے شروع ہونگے جو9 فریم پر مشتمل ہونگے۔