سعید اختر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ‘ افتتاحی میچ میں سعید اختر سی سی کی فتح
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پہلا سعید اختر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ سعید ختر سی سی نے 5وکٹوں سے جیت لیا ۔ ۔ میچ کے آغاز سے قبل مہمان خصوصی محمد رئیس، صدر، کے سی سی اے زون3کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا۔کے جی اے گراو¿ند پر کھیلے گئے افتتاحی میچ میںبی ڈی او پاکستان نے 9وکٹوں پر 140رنز اسکور کئے۔ اوپنر کلیم ا ﷲنے 32اور شیراز ڈار نے ناقابل شکست 28رنز اسکور کئے۔ محمد مشتاق نے 37رنز کے عوض 3 فیاض نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سعید اختر سی سی نے اپنی جوابی اننگز میں ہدف 5وکٹوں پر حاصل کرلیا ۔ شمس ا و¿ نے 30رنز میں 2چوکے لگائے۔ اور طالب حسین نے 5چوکوں کی مدد سے 29رنز کی برق رفتار اننگز کھیلیں۔بلال قصباتی اور کلیم ا ﷲنے 2,2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔