عمر اکمل نے معافی مانگنے کے لیئے شرط رکھ دی
لاہور(آئی این پی)عمر اکمل نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ انضمام اور مشتاق قران پر ہاتھ رکھ کر کہیں کہ مکی آرتھر نے گالیاں نہیں دیں۔ وہ معافی مانگ لیں گے۔قومی کرکٹر عمر اکمل نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ سلیکشن کمیٹی اور کوچ مکی آرتھر کی جانب موڑ دیا ہے۔ اپنے تازہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ انضمام الحق اور مشتاق احمد اگر قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہہ دیں کہ مکی آرتھر نے گالیاں نہیں دیں تو وہ پی سی بی اور قوم سے معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت انہیں ٹیم سے باہر رکھا جارہا ہے۔