یونس خان کا دورہ کراچی چلڈرن جیل ، تحائف تقسیم کئے
کراچی (آئی این پی)سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کراچی کی بچہ جیل کا دورہ کیا ۔سٹار کرکٹر نے قیدی ماﺅں کے کم سن بچوں میں تحائف تقسیم کئے ۔ سابق قومی کرکٹر یونس خان کی جانب سے فلاحی کام زور و شور سے جاری ہیں ۔ بڑے کھلاڑی نے کراچی کی بچہ جیل میں جا کر بچوں کیساتھ خوب وقت گزارا ۔ننھے مداح انہیں اپنے درمیان دیکھ کر خوش نظر آئے ۔ انہوں نے بچوں اور جیل کے عملے کیساتھ کرکٹ بھی کھیلی ۔یونس خان نے جیل کے دورہ کے دوران قیدی ماں کی کم سن بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔