سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب کالج کے مین کیمپس میںانٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ2017ءشروع ہوگیا، پہلے روز دو میچ کھیلے گئے جن میں ڈی ایچ اے نے جی سی یو اور یوسی پی فائٹرز نے پی سی سی سٹارز کو دلچسپ مقابلوںکے بعد شکست دیدی،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تفصیلات کے مطابق باسکٹ بال کے فروغ کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2017ءکا انعقاد کیا، جس کی افتتاحی تقریب پنجاب کالج مین کیمپس کے جمنیزیم ہال میں منعقد ہوئی، پہلے میچ میں ڈی ایچ اے کی ٹیم نے جی سی یو کی ٹیم کو 40-33سے شکست دیدی، ڈی ایچ اے کے کھلاڑی حمزہ ذوالفقار، کامران، عدنان، سلمان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔دوسرے میچ میں یو سی پی فائٹرز نے پی سی سی سٹارز کو 74-59سے ہرادیا، یو سی پی کے زین اور عمیر لالہ نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا پنجاب کالج آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، مہمان خصوصی سے دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا گیا، اس موقع پر کھلاڑیوں نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے۔