ویمنز ایشز سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان میگ لیننگ انجری کے باعث دستبردار
سڈنی (اے پی پی) رواں برس انگلینڈ کے خلاف شیڈول ویمنز ایشز سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، کپتان میگ لیننگ کندھے کی سرجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئی ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز اکتوبر نومبر میں کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے، ایک ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ آسٹریلوی ٹیم فزیو کیٹ ماہونی کے مطابق لیننگ کو کندھے کی انجری سے مکمل نجات کیلئے سرجری کی ضرورت ہے۔
اسلئے انہیں فٹ ہونے میںکم از کم آٹھ ماہ کا وقت درکار ہو گا اسلئے وہ ایشز سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہو سکیں گی۔ آسٹریلوی سلیکٹرز ان کی جگہ متبادل کپتان کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کریں گے۔