داد رسی کی جائے
مکرمی!میری گاڑی سینٹورس پارکنگ F-8 رات 26-6-2016 اسلام آباد سے چوری ہوئی تھی جس کی رپورٹ مارگلہ تھانہ F 8 درج کرائی تھی۔کاروائی کے دوران چوری کرنے والے کاثبوت مل گیا تھا مگر آج تک گاڑی نہ ملک سکی اس وقت کے آئی جی پولیس اسلام آباد سے درخواست کی گئی انہـوں حکم صادر فرمایا کچھ پیش رفت ہوئی مگر بعد میں پھر کوئی صورت نہیں نہیں آئی۔دوبارہ جب نئے آئی جی پولیس اسلام آباد تشریف لائے تو پھر درخواست کی مگر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔(محمد نواز،اسلام آباد 0307-5077958)