امریکہ کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے ایران کو ادا کی جانے والی 40 کروڑ ڈالر کی نقد رقم پانچ امریکی قیدیوں کی رہائی کے مقصد کے حصول کے لیے استعمال کی گئی تھی۔ ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ رقم کی ادائیگی کے بارے میں مذاکرات قیدیوں کی رہائی سے الگ ہوئے تھے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس رقم کی ادائیگی امریکیوں کے ایران سے نکل جانے تک روک کر رکھی گئی تھی۔خیال رہے کہ جنوری میں ایران میں قید پانچ امریکی سات ایرانی قیدیوں کے بدلے میں رہا کیے گئے تھے۔امریکہ نے اسی روز 40 کروڑ ڈالر کی رقم بذریعہ جہاز ایران پہنچائی تھی۔تاہم وائٹ ہاوس نے ان دعوو¿ں کی تردید کی تھی کہ یہ رقم قیدیوں کی رہائی کے لیے تاوان کے طور پر ادا کی گئی ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024