فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2016ءمیں پنجاب کالج کی پہلی تین پوزیشنز
لاہور (پ ر) حالیہ اعلان کردہ فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2016ءمیں پنجاب کالج کی طالب علموں نے شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامرس گروپ کی پہلی تین پوزیشنز اپنے نام کیں، وردہ خورشید اور وجیہہ محسن نے 956نمبرز اور 928 نمبرز لے کر بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی، 927 نمبروں کے ساتھ پنجاب کالج کے ہی دو طالب علم تسمیہ اظہر اور معاویہ نصیر تیسری پوزیشن کے حصہ دار قرار پائے۔