روٹ نمبر 106 پر ایل ٹی سی کی بسیں چلائی جائیں، ناظم شوکت
لاہور (پ ر) مسائل کمیٹی کے چیئرمین ناظم شوکت نے کہا ہے کہ روٹ نمبر 106 کو بند کر کے ایل ٹی سی کی گاڑی چلائی جائے، لوگوں کی پریشانی ختم ہو اور حادثات میں بھی کمی ہو، انہوں نے کہا کہ روٹ نمبر 106 کے ویگن والے لوگوں سے اضافی کرایہ وصول کرتے ہیں۔