بابائے اردو مولوی عبدالحق نے حصول پاکستان کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کیا
ملتان (لیڈی رپورٹر) بابائے اردو مولوی عبدالحق کا شمار تحریک پاکستان کے صف اول کے رہنما¶ں میں ہوتا ہے انہوں نے دامے درمے سخنے حصول پاکستان کی ایمان افروز جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کیا آزاد وطن کے قیام کیلئے ان کو دہلی میں اپنے کتب خانے کی آتشزدگی ایسے دلخراش سانحہ کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کے پایہ استقلال میں لغزش نہ آئی ان خیالات کا اظہار مقررین نے پاکستان سٹیزن کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار آزادی کے چراغ ‘ بیاد بابائے اردو سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا شرکاءتقریب نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے اکابرین کے کردار و کارناموں سے آگاہی حاصل کر کے وطن عزیز تکمیل کیلئے کام کریں تقریب سے پروفیسر عنایت علی قریشی سید محمد علی رضوی اکرم نوری‘ سلمان قریشی‘ حافظ معین خالد‘ ارشد حسین ارشد اور میزبان مشرف علی قریشی صدر پاکستان سٹیزن کمیٹی نے بھی خطاب کیا۔