بطور آرمی چیف میرے خلاف سازش کی، بھارتی فوج کے سربراہ نے مودی کے وزیر جنرل وجے کمار کے خلاف حلف نامہ سپریم کورٹ جمع کرا دیا
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ اپنے سابق فوجی سربراہ کے خلاف لنگوٹ کس کر میدان میں آ گئے جنرل دلبیر سنگھ نے مودی حکومت کے مرکزی وزیر اور فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) وجے کمار سنگھ پر سنگین ترین الزام عائد کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں تحریری حلف نامہ جمع کرا دیا۔ حلف نامہ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ جنرل (ر) کے سنگھ نے بطور آرمی چیف میرے خلاف سازش کی تاکہ میں فوج کا سربراہ نہ بن سکوں انہوں نے پراسرار طور پر بدنیتی پر مبنی اور من مانے طریقے سے مجھے سزا دینے کیلئے میری پروموش روکنے کی کوشش کی۔