کشمیر کیلئے اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد، انتظامی امور میں کیسے مداخلت کر سکتے ہیں: ہائیکورٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے برعکس مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف اور اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کرانے کے لئے دائر درخواست پر سوال اُٹھایا ہے کہ انتظامی امور میں کیسے مداخلت کر سکتے ہیں۔ اس لئے درخواست قابل سماعت نہیں۔ چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ اس کیس کے حوالے سے بہت سے قانونی حوالے ہیں جسے اگلی سماعت پر پیش کرنے کی مہلت دی جائے۔