ایک تصویر ایک کہانی....
یہ تصویر ضلع کچہری چوک میں بنائی گئی ہے دونوجوان زمین پر لیٹے ہوئے ہیں جن کو عوام نے مار مار کر بے ہوش کر دیا، یہ دونوں لڑکے ایک شخص عبدالرحمن کی موٹرسائیکل لے کر فرار ہو رہے تھے کہ عبدالرحمن نے ان کا پیچھے کیا اور رش کے باعث یہ دونوں پکڑے گئے، اس نے ان کو مارنا شروع کر دیا، لوگ یہ سمجھے شاید یہ کوئی بچے اغواءکرنے والے ہیں جس پر ہر کوئی ان پر تشدد کرتا رہا، کافی دیر بعد ڈولفن فورس کے نوجوانوں نے آکر انہیں چھڑایا اور تھانے لے گئے۔ (فوٹو عابد حسین)