حکومت پانامہ لیکس پر اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے: اعتزاز
لاہور (وقائع نگار خصوصی) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ گھپلے کرنے والے پانامہ لیکس پر اپنے احتساب کیلئے خود ٹی و آرز بنا رہے ہیں۔ حکومت پانامہ لیکس پر اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ لیکس پر اپوزیشن کے ٹی او آرز بنانے پر وزیراعظم نوازشریف کا رضامند ہونا اس بات کا اعتراف ہے کہ انہوں نے گھپلا کیا ہے۔ اگر ان کا دامن صاف ہوتا تو ٹی او آرز کا بننا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ حکومت انصاف کے عمل کو متاثر کرنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ نوازشریف خفیہ طورپر پیسہ ملک سے باہر لیکر گئے۔ وزیراعظم کو پانامہ لیکس سے فرار نہیں ہونے دیں گے۔
اعتزاز