پاکستان آگہی پروگرام، مقامی کالج کی اساتذہ اور طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر
لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ گرلز کالج ونڈالہ روڈ کی طلبات اور اساتذہ کرام نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒکا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین نادرآباد بیدیاں روڈ ‘ بسمہ اﷲ ہائی سکول نشاط کالونی، واپڈا گرلز ہائی سکول شالامار ٹاﺅن، گورنمنٹ ایلمنٹری بوائز سکول چونگی امرسدھو‘ آر ایس اے کیپیٹل سکول‘ گلستان کالونی نمبر2 چونگی امرسدھو کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد382تھی ۔