مکینیکل پارکنگ کے لیے لاہور پارکنگ کمپنی اور لیسکو ایک ہفتے کے اندر سروے مکمل کرے گا:کمشنر
لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ مکینیکل پارکنگ کے لیے لاہور پارکنگ کمپنی اور لیسکو ایک ہفتے کے اندر سروے مکمل کرے گا جس کے تحت بجلی کے پولوں کی منتقلی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پارکنگ کمپنی کی فعالیت کے لیے جامع انداز میں بڑھنے کی اشد ضرورت ہے جس سے شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا اور غلط پارکنگ کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کے اژدھام کا خاتمہ بھی ہوگا۔