پی پی 240 تونسہ، ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ممتاز قیصرانی کامیاب، کارکنوں کا جشن شہباز شریف کی مبارکباد
تونسہ شریف‘ وہوا(نامہ نگاروں سے)پی پی 240 تونسہ کے ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ممتاز بھٹو قیصرانی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ۔ انہوں نے 31723 ووٹ حاصل کئے۔ آزاد امیدوار خواجہ محمد داود سلیمانی نے 21688 جبکہ آزاد امیدوار بیرسٹر سردار امام قیصرانی نے 7465 ووٹ حاصل کیئے کامیابی کے بعد نو منتخب ایم پی اے بڑے جلوس کے ساتھ ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ سردار عبدالقادر کھوسہ کے کیمپ آفس میں پہنچے جہاں ان کا شکریہ ادا کیا ۔ مزید برآں وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے ٹیلی فون کے ذریعے سردار امجد کھوسہ اور سردار میر بادشاہ قیصرانی کو مبارک باد دی بعد میں ایک بڑا جلوس کلمہ چوک پہنچا جہاں جشن منایا گیا اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ڈھول کی تھاپ پر علاقائی جھومر ماری گئی ۔آزاد امیدوار خواجہ محمد داود سلیمانی نے بتایا تاریخ ساز دھاندلی کر کے میری جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا ۔ شہبازشریف نے کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ممتازقےصرانی کو مبارکباددی ہے۔ انہوں نے کہا ضمنی الیکشن میں عوام نے اےک بار پھرخدمت کی سیاست کو کامیاب کرایا ہے اورآج بھی امانت،دےانت اورشفافےت کی جےت ہوئی ہے۔
ضمنی الیکشن