سلنڈر ری فلنگ کرنے پر 2افراد کیخلاف مقدمہ
ساہیوال (نامہ نگار) غیر قانونی طور پر غیر ری فل کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چک نمبر 85/6آر میں عادل اور ریلوے روڈ پر اسلم غیر قانونی طور پر گیس ری فل کرنے میں مصروف تھے کہ وقار اکبر سول ڈیفینس آفیسر ساہیوال نے پولیس کو اطلاع دے دی ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ۔