17 جون، سانحہ ماڈل ٹاؤن تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے : سرفراز احمد
سیالکوٹ(نامہ نگار)17جون پاکستان کی تا ریخ کا سیا ہ ترین دن ہے اس دن ماڈل ٹاؤن میں نہتے اور معصوم لو گو ں کے خو ن سے ہو لی کھیلی گئی۔پاکستان عوامی تحریک کے کا رکنا ن 21اگست کوگو جرانوالہ میں تحریک قصاص میں بھر پورطر یقہ سے شرکت کرینگے۔ ان خیا الا ت کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر چوہدری سرفراز احمد جنرل سیکرٹری میاں محمد رضا ودیگرنے پریس کلب میں پر یس کا نفر نس سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چیئر مین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طا ہر القادری کی قیا دت میں تحریک قصاص کے ذریعے قا تل حکمرانوں سے قصاص لے کر رہیں گے کیو نکہ اجتماعی قتل عام میں دیت نہیں بلکہ قصاص ہو تا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کی سالمیت کو شدید خطرات لا حق ہیں ،افواج پاکستان ضر ب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کا خاتمہ کر رہی ہے۔ جبکہ حکومت وقت نے نیشنل ایکشن پلا ن پر عمل نہ کر کے ضر ب عضب کو نا کا م بنا نے کی مہم شروع کر رکھی ہے ۔حکمرانوں کا یہ منافقا نہ طرز عمل ملک پاکستان کی تبا ہی کا با عث بن رہا ہے۔اب قو م کو جا گنا ہو گا کیو نکہ پانامہ لیکس کے بعد ہما رے حکمران چور اور ڈاکو ثابت ہو چکے ہیں اب یہ محض الزا م نہیں بلکہ حقیقت ہے۔