لین دین کے تنازع پر چیمبر آف کامرس لاہور کا ممبر اور محنت کش کی بیوی اغوا
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی /نمائندہ نوائے وقت) تھانہ ہائوسنگ کالونی کے علاقہ سلیم کوٹ کے نزدیک لین دین کے تنازعہ پر 7ملزمان نے چیمبر آف کامرس لاہور کے ممبر کو نقدی موبائل فون اور ضروری کاغذات کے ہمراہ اغواء کر لیابتایا گیا ہے کہ ملزمان سجاد وغیرہ کا مغوی رانا محمد سلیم کے ساتھ کروڑوں روپے کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا جس کی بابت ملزمان نے مغوی کو چیک بھی دے رکھے تھے گزشتہ روز ملزمان نے انہیں رقم دینے اور چیک وآپس لینے کے بہانے شیخوپورہ بلایا اورراستہ مین ملزمان نے ان کی گاڑی پر دھاوا بول دیا اور رانا محمد سلیم کو اغواء کر کے لے گئے پولیس نے مغوی کی بیوی نبیلہ کان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ تھانہ اے ڈوثرن کی آبادی سالار ٹائون میں بھی ملزمان میاں اشرف وغیرہ نے ایک محنت کش ظفر اقبال کی بیوی (ف) کو سابقہ آشنائی کی بناء پر اغواء کر لیا بعدازں ملزمان نے محنت کش کی بہن( ث)کو اس کے گھر سے اغواء کرنے کے علاوہ ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی ،طلائی زیورات بھی چوری کر کے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔