کرپٹ عناصر کے خلاف تحریک احتساب انجام کو پہنچے گی: اقبال شیخ
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی محمد اقبال شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک وقوم کیلئے درد رکھنے والی شخصیت کا نام ہے69 سالوں سے قوم کو بیوقوف بناکر اقتدار کے مزے لینے والوں کیخلاف شروع کی جانیوالی تحریک احتساب اپنے انجام کو ضرور پہنچے گی کرپٹ عناصر اپنی ذات کو محفوظ بنانے کیلئے آج لوگوں کے بچے اغوا کروارہے ہیں تاکہ قوم مزید افراتفری کا شکار ہوکر حکمرانوں کی طرف توجہ نہ کرے قوم پر مظالم ڈھانے کے علاوہ قوم کی رقوم لیکر بیرون ممالک کاروبار کرنیوالوں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں جس کا حساب انہیں دینا ہوگا ان خیالات کااظہارانہوں نے محلہ احمد پورہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ عمران خان سچا، کھرا اور محب وطن سیاستدان ہے جس کی نظر میں کرسی اقتدار کوئی معنے نہیں رکھتی مگر قوم کے حقوق کا تحفظ ،غریب عوام کا معیارزندگی بلند کرنااور پاک کووطن کو خودکفیل بنانا ان کے مشن اولین ہیں جس پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائیگا انہوں نے کہاکہ ہمارا جینا اورمرنا عوام کے سنگ ہے اور عوام ہی ہمارا قیمتی سرمایہ و اثاثہ ہیں۔