تحریک انصاف کے پاکستان مارچ کا مقصد ملکی ترقی کو روکنا ہے: اعظم حسین شاہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنمائوں سید اعظم حسین شاہ اور سید سجاد حسین بگے شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن تحریک انصاف کے پاکستان مارچ کا مقصد ملکی ترقی کو روکنا ہے۔حکومت نے قلیل عرصہ میں ترقی و خوشحالی کے واضح اہداف حاصل کر کے ملک میں تعمیر و ترقی کا سفر شروع کیاہے۔