سندھ ٹریکٹر سبسڈی سکیم شفاف بنائی جائے: کاشتکاروں کا مطالبہ
لاہور (کامرس رپورٹر) کاشتکار حلقوں نے حکومت سندھ کی جانب سے علان کردہ ’’سندھ ٹریکٹر سبسڈی سکیم‘‘ کو شفاف بنانے کیلئے حکومت سندھ پر زور دیا ہے کہ اس سکیم کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے حکومت سندھ تمام کاشتکاروں سے درخواستیں لے اور ان کو اپنی پسند کاٹریکٹر حاصل کرنے کیلئے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں اور کاشتکاروں سے ٹریکٹروں کی تقسیم قرعہ اندازی کے شفاف طریقہ کار کے ذریعے کی جائے۔