موبائل فونز اسیسریز پر 300 فیصد ڈیوٹی بڑھانے کا اقدام انڈسٹری کیلئے زہر قاتل ہے: بابر محمود
لاہور (کامرس رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود اور سینئر وائس چیئرمین عمران بشیر نے موبائل فونز اسیسریز پر 300 فیصد ڈیوٹی بڑھانے کو تاجروں کیلئے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکس بڑھا کر تاجروں پر بم گرا دیا ہے کرچی میں ویلیوایشن ڈیپارٹمنٹ نے اچانک ڈیوٹی بڑھا کر کاروبار بند کرنے کا پلان بنایا ہے اور یہ فیصلہ تاجروں کو حکومت سے دور کرنے کی سازش ہے بابر محمود نے کہا کہ کراچی میں ویلیوایشن ڈیپارٹمنٹ نے اچانک 10 روپے کی چیز پر 20 روپے ٹیکس لگا دیا جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں تاجر پہلے ہی بڑی مشکل سے اپنے کاروبار چلا رہے ہیں۔