باکسر عامر خان کا تھر کے مختلف دیہات کا دورہ، واٹر پمپ تقسیم کئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے تھر کے مختلف دیہات کا دورہ کیا،انہوں نے اسلام کوٹ کے دور دراز دیہات میں واٹر پمپ تقسیم کئے۔عامر خان اوران کی اہلیہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے تھر میں ننگر پارکر کے علاقے میراواہ پہنچے جہاں سے وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کے ہمراہ اسلام کوٹ کے دیہات سوجا ویری اورجوڑو پہنچے ۔انہوں نے مقامی افراد میں عامر ٹرسٹ کے ذریعے ہینڈ پمپ تقسیم کئے۔