لندن: خنجر سے حملہ، نوجوان قتل
مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) لندن میں 19 سالہ نوجوان کو خنجر گھونپ کر ہلاک کر دیا گیا دو ہفتے میں یہ اپنی نوعیت کا چوتھا واقعہ ہے پولیس کے مطابق کرائیڈن کے علاقہ میں لڑائی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو نوجوان اینڈرے مردہ پایا گیا۔