یورپی ممالک میں محصور تارکین کی واپسی افغان حکومت بے بس نظر آنے لگی: رپورٹ
کابل (نیٹ نیوز) افغان حکومت یورپی میں پھنسے تارکین کو واپس لانے کیلئے بے بسی کی تصویر بن گئی، رپورٹ کے مطابق یونان، ہنگری اور دیگر ملکوں میں ہزاروں افغان دستاویزات مکمل نہ ہونے سے محصور ہیں حکومتی عدم توجہ کے سبب انکا کوئی پرسان حال نہیں یہ وہ افراد ہیں جو جنگ کے سبب ملک چھوڑ گئے تھے گزشتہ چند روز قبل یونان کے راستے ترکی آنیوالے 19 افغانوں کو پکڑ لیا گیا تھا۔