نوازشریف آج کراچی میں پا ر ٹی رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم محمد نواز شریف جمعہ کو کراچی کے گورنر ہاﺅس میں مسلم لیگی رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے او ران سے اہم امور پر صلاح و مشورے کریں گے ۔وہ میئر ، ڈپٹی میر چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کے انتخابات کی حکمت عملی کی منظوری بھی دیں گے۔ تاہم وزیراعظم سے ملاقات کے لئے کراچی کے بعض صدور اور جنرل سیکریٹریز کو نظرانداز کردیا ہے او رانہیں ملاقات کے لئے نہیں بلایاگیا ہے جس پر تحفظات پائے جاتے ہیں ۔وزیراعظم نواز شریف جمعہ کو ترکی کی مدد سے تیار کردہ 19 ہزار ٹن گنجائش کا جہاز( ٹینکر) نیوی کے حوالے کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔ وہ نیشنل بینک کے پروگرام میں بھی شرکت کریں گے اور گورنر ہاﺅس بھی جائیں گے ۔مراد علی شاہ پہلی بار وزیراعلیٰ کی حیثیت سے استقبال کریں گے۔
نواز شریف/ دورہ کراچی