فیروز والہ: گاڑی کی ٹکر سے زخمی شخص چل بسا، دیگر حادثات میں 7 افراد زخمی
فیروز والہ (نامہ نگا) کوٹ عبدالمالک کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا محنت کش اللہ رکھا ہسپتال میں دم توڑ گیا واضح طور پر دو روز قبل حادثے میں متوفی کا بارہ سالہ بیٹا احمد مظہر موقع پر ہلاک ہو گیا جس میں اس کا باپ اللہ رکھا زخمی ہوا ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا لاہور روڈ پر جاوید نگر کے قریب موٹرسائیکل رکشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ جانے سے چار بچوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے ایک زخمی کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔