فیروز والہ: دو خواتین اور نوجوان کو اغواء کر لیا گیا
فیروز والہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر آبادی روہی گل (کالا شاہ کاکو) میں نامعلوم افراد نے محنت کش کی جواں سال بیٹی (ز) کو زبردستی اغواء کرلیا فیروز والہ پولیس نے مغویہ کے باپ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزموں کے خلاف اغواء کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے تھانہ صدر کے علاقے میں شاہ زیب نے ساتھی کی مدد سے محنت کی بیٹی (ش) کو اغواء کر لیا پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔کالاخطائی روڈ پر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر مخالف نوجوان کو اغواء کر لیا فرار ہوگئے بتایا گیا ہے کہ نوجوان فیصل اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر والدہ کے ہمراہ جا رہا تھا جب وہ دندیاں کے قریب پہنچے تو مخالف محمد علی اور اس کے ساتھی کار میں سوار ہوکرآئے جنہوں نے فائرنگ کر دی موٹرسائیکل سے گرے ملزمان نے فیصل کو زبردستی اغواء کرکے کار میں ڈال کر فرار ہو گئے۔