راوی پل ناکے پر چیکنگ کے دوران گاڑی سے 5 کلو ہیروئن برآمد، 3 ملزم گرفتار
لاہور(سٹاف رپورٹر) پولیس نے راوی پل ناکے پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی5کلو سے زائد چرس برآمدکرکے03ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان سے پولیس کی تفتیش جاری ہے نیو راوی پل پرتعینات اہلکاروں نے راوی پل پر دوران چیکنگ ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیاجو شیخوپورہ سے لاہور میں داخل ہورہی تھی جس پر 3مشکوک افراد سوار تھے جن کو روک کر چیک کیا گیاتو گاڑی کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 05کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ملزمان نے موقع پر پولیس اہلکاروں کو بھاری رشوت کی پیشکش کی جو انہوں نے ٹھکرا دی۔ملزمان یونس،محمد امین اور نورالرحمان نے چرس کو مختلف سیاہ رنگ کے بیگز میں چھپا رکھا تھا۔