مخصوص نشستوں پر آزاد امیدواروں کے انتخاب لڑنے کے بارے میں جواب سپریم کورٹ میں جمع
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف سیکرٹری سندھ نے، سندھ میں مخصوص نشستوں پر آزاد امیدواروں کے انتخابات لڑنے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا، جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے تحت انتخابات کا عمل مکمل ہوچکا ہے، قانونی طور پر درخواست گزار کا حق متاثر نہیں ہوا ہے اسی قانون کے تحت کونسلرز اور ممبران منتخب ہو چکے ہیں، درخواست گزار کا مقصد الیکشن کے عمل کو سبوتاژ کرنا ہے، منتخب کونسلرز کو فریق بنائے بغیر سپریم کورٹ انتخابی عمل کو کالعدم قرار نہیں دے سکتی، عدالت اس درخواست کو خارج کرے۔