جنرل راشد محمود سے پولش وزیر اور تھائی ڈی جی دفاعی انڈسٹریز کی ملاقاتیں
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پولینڈ کے نائب وزیر دفاع اور تھائی لینڈ کے ڈی جی دفاعی انڈسٹریز نے جمعرات کے روز چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے وفود نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ دونوں وفود نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔ پولش وفد نے بعد ازاں وزارت دفاعی پیداوار کا دورہ کیا اور سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید محمد اویس سے ملاقات کی اس موقع پر پاکستان اور پولینڈ کی دفاعی پیداواری صنعتوں کے مابین تعاون پر گفتگو ہوئی ۔،تھائی لینڈ کے وفد نے بھی ڈائریکٹر جنرل دفاعی صنعت جنرل سوراسک کوکراجانگ کی قیادت میں وزارت دفاعی پیداوار کا دورہ کیا اور سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل سید محمد اویس سے ملاقات، اس موقع پر دفاعی پیداوار کیلئے صنعتی اشتراک اور دفاعی منصوبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل راشد