پی پی 240 ضمنی الیکشن‘ ن لیگ کے ممتاز قیصرانی بھاری اکثریت سے کامیاب
تونسہ شریف‘ وہوا(نامہ نگاروں سے) پی پی 240 کے ضمنی الیکشن مکمل ہو گئے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار سردار ممتاز بھٹو قیصرانی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار ممتاز بھٹو قیصرانی نے 31234 حاصل کیئے آزاد امیدوار خواجہ محمد داود سلیمانی نے 21980 ووٹ حاصل کیئے جبکہ آزاد امیدوار بیرسٹر سردار امام قیصرانی نے 7465 ووٹ حاصل کیئے کامیابی کے بعد ن لیگ کے ڈویژنل کنوینر سردار میر بادشاہ قیصرانی سابق ایم پی اے مسز شمعونہ میر بادشاہ قیصرانی نو منتخب ایم پی اے سردار ممتاز بھٹو قیصرانی مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اسامہ عبدالکریم ملک فہیم امجد ایڈوکیٹ ایک بڑے جلوس کے ساتھ ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ سردار عبدالقادر کھوسہ کے کیمپ آفس میں پہنچے جہاں ان کا شکریہ ادا کیا سردار امجد فاروق کھوسہ سردار میر بادشاہ قیصرانی سردار ممتاز بھٹو سابق ایم پی اے شمعونہ میر بادشاہ قیصرانی اسامہ عبدالکریم نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی کامیابی ڈیرہ غازی خان کی عوام کی کامیابی ہے مسلم لیگ ن پہلے بھی ضلع ڈیرہ غازی خان کا گڑھ تھا اور آج بھی ہم نے ثابت کر دیا انہوں نے کہا میاں محمد نواز شریف محمد شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت کی وجہ سے مسلم لیگ ن ملک کی ترقی و خوشحالی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے انہوں نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وہ تحصیل تونسہ کے عوام کے حل کے لیئے بہت جلد میاں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے دریں اثنا وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے ٹیلی فون کے ذریعے سردار امجد کھوسہ اور سردار میر بادشاہ قیصرانی کو مبارک باد دی بعد میں سردار میر بادشاہ قیصرانی نو منتخب ایم پی اے ممتاز بھٹو قیصرانی مسز شمعونہ بادشاہ اسامہ عبدالکریم اور سردار عبدالقادر کھوسہ کی قیادت میں ایک بہت بڑا جلوس کلمہ چوک پہنچا جہاں جشن منایا گیا اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ڈھول کی تھاپ پر علاقائی جھومر ماری گئی میر بادشاہ قیصرانی نے کہا کہ عوام نے ثابت کیا ہے کہ تحصیل تونسہ ن لیگ کا گڑھ ہے دریں اثنا وہوا کوٹ قیصرانی ٹبی قیصرانی ریتڑہ میں بھی جشن منائے گئے علاوہ ازیں آزاد امیدوار خواجہ محمد داود سلیمانی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ تاریخ ساز دھاندلی کر کے میری جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں پر دیدہ دلیری کے ساتھ مہریں لگائی گئیں انہوں نے کہا میرا ضمیر متمعن ہے کیوں کہ تحصیل تونسہ کی غیور اور غریب عوام نے میرا بہت بہت ساتھ دیا ہے میں ان کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا میرا حوصلہ بلند ہے اور ضمیر بھی متمعن ہے بہت جلد عدالت میں دھاندلی ثابت کر کے ایک مرتبہ پھر ان کو نا اہل کرا¶ں گا ۔
ممتاز قیصرانی