نیشنل ایکشن پروگرام پر عملدرآمد کی نگرانی پارلیمنٹ ہی کر سکتی ہے‘ رضا ربانی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کی گئیں ہیں،احتساب کے عمل میں پارلیمان کا کردار سب سے زیادہ اہم ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی نگرانی پارلیمنٹ ہی کرسکتی ہے۔جمعرات کو پاکستان انسٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں طلبا کے انٹرن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پروگرام میں ملک کے12جامعات کے 45 طالبعلم شرکت کر رہے ہیں۔
رضا ربانی