مکرمی! ادویات کی قیمتوں کا بڑھنا حکومتی ڈھیلی گرفت کا نتیجہ ہے۔ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ قیمتوں کو اعتدال پر رکھے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف بہم پہنچائے لیکن مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ وطن عزیز میں قانون تو ہے لیکن اس پر عمل دکھائی نہیں دیتا۔ جسکا جی چاہتا ہے وہ اپنی مرضی سے قیمتیں بڑھا دیتا ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں اوپر سے ادویات کی قیمتیں بھی بڑھادی گئی ہیں جو لمحئہ فکریہ ہے۔ حکومت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے بڑھائی گئی ادویات کی قیمتوں کے نوٹس لے تاکہ غریب عوام بھی علاج معالجہ باآسانی کرواسکیں۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کسی بھی لحاظ سے درست اقدام نہیں حکومت اس کا فوری نوٹس لے کیونکہ کمر توڑ مہنگائی نے پہلے ہی عوام کا جینا حرام کررکھاہے اوپر سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ان کے لئے انتہائی پریشان کُن ہے۔ ( ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ امامی 278/29 امام صاحب سیالکوٹ )
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024